پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی اور مہنگائی کا جن تاحال بے قابو ہے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی اشیائ خودنوش کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔
اتوار و سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم لیکن خریدار معیار کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
صدر مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوی ایشن سلم پرویز بٹ کہتے ہیں انتظامیہ اشیاء کے معیار کے مطابق ریٹ طے نہیں کررہی اور ڈی کلاس اشیاء کے ریٹ مقرر کرکے معیاری اشیاء اس قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور کررہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی جس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے صوبائی حکومتوں و ضلعی انتظامیہ کو اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
لیکن جڑواں شہروں میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے۔ اتوار و سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔اتوار بازاروں میں خریدار اشیا معیاری نہ ہونے کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔