پاکستان میں غیرقانونی مقیم تارکین وطن کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے، چمن میں کرائے پر رہنے والے افغان باشندوں کو گھر خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔ کل سے آپریشن کرکے پکڑ دھکڑ شروع ہو جائے گی۔
خیبر پختونخوا سے اب تک 90 ہزار غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین طورخم کے راستے افغانستان جا چکے ہیں، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پشاور، ہری پور اور ضلع خیبر میں عارضی کیمپ قائم کیے ہیں۔
وفاقی حکومت کاغیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ
کل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پکڑ کر ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا۔ پشاور کے عارضی کیمپ میں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے، عارضی کیمپ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے جہاں سے واپسی کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ہیلپ لائن کا اجراء بھی کیا گیا ہے جس پر غیرقانونی غیر ملکیوں کی نشاندہی کے علاوہ دیگر مسائل کی صورت میں رہنمائی بھی مل سکے گی