مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قیدیوں نے جیل سے اسرائیلی پرچم اتار دیا جس کے بعد حکام نے جیل پر دھاوا بول کر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ جیل سروس نے گزشتہ روز مجیدو جیل میں اس وقت فلسطینیوں کے سیلوں پر چھاپہ مارا جب ان میں سے متعدد نے جیل سے اسرائیلی پرچم اتار دیا، حکام نے قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
فلسطینی قیدیوں کی تلاش، اسرائیل نے فوج داخل کر دی
جیل سروس نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف جارحانہ مہم کو آگے بڑھانے کے لیے یہودی مجرم قیدیوں کی مدد بھی حاصل کی۔ اسرائیلی مہم کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں ،تاہم براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ یہ جھنڈا نیچے کرنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔
یرغمال اسرائیلیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں ، حماس
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیل نے مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی نئی مہم شروع کر دی ہے جس میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک حراست میں لیے گئے قیدیوں کی مجموعی تعداد 1830 سے زیادہ ہو گئی ہے، مغربی کنارے کے اضلاع الخلیل، قلقیلیہ، طولکرم، جنین، نابلس اور رملہ کے شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔