تہران: ایرانی وزیر دفاع محمد رضا عشتیانی نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو امریکہ کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو فوری روکے اور جنگ بندی کا نفاذ کرے۔
انہوں نے کہا کہ میرا امریکیوں کو غزہ میں جنگ روکنے کا مشورہ ہے بصورت دیگر انہیں سخت نقصانا پڑے گا۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔