نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں اسموگ کے باعث مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا، اگر پولیس کی جانب سے زبردستی مارکیٹیں یا دکانیں بند کرائی گئیں تو سخت ایکشن ہو گا۔