سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔
سی اے اے کے مطابق کابل میں تاحال ائیر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنےرسک پرجاسکتی ہیں۔
سی اے اے نوٹم کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلےسے15 منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول کوآگاہی دیناہوگی۔
سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان فضائی حدود میں داخلےکے لیے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کےذریعےافغانستان سےداخل پروازوں کورہنمائی فراہم کی جائےگی۔
نوٹم کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرےگا، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔