پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کا مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے