عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں کمی سے فی بیرل قیمت 82.82 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے سے زائد کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے، ان کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں پر عملدرآمد ہو گا۔