آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی دعوت نامہ بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے دارالحکومت کینبرا میں قومی کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ قومی اسکواڈ پرائم منسٹر الیون کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچے گا۔
عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ہماری پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے ہیں، حسن علی
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ذکاء اشرف 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی میلبرن میں دیکھیں گے۔
ذکا اشرف آسٹریلیا کے دورے پر آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم کرکٹ سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں۔ رواں سال بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی وزیراعظم کی دعوت پر انتھونی البنیز نے بھارتی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا تھا۔