آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
پیپلز پارٹی کے انور زمان خان، قمر زمان خان پی ٹی آئی پی میں شامل
رقم تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دی جائے گی ،پاکستان کو نو ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔
اگلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت موصول ہونیوالی کل رقم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر ہوجائے گی جس کے بعد فروری میں متوقع اگلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔
پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا
قبل ازیںبین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے مختلف شعبوں سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ کیا تھا۔آئی ایم ایف کے وفد نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئی ایم ایف نے فوری طور پر کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس نہ لگانے کے پاکستانی مؤقف سے اتفاق کیا۔
صوابی، فائرنگ سے پی ٹی آئی کےضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق،ڈرائیورزخمی
آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، زرعی شعبے اور رئیل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ کیا جبکہ آئی ایم ایف وفد نے پرائمری بجٹ سرپلس میں پاکستان کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔