نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
سخت سردی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری
نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ درخواست کی منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ سال دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 64 پیسے ہو گئی۔
حکومت سے قسطوں پر موبائل فون حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 21 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔