متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے دو ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے رول اوور کیا ہے، پاکستان کو یہ 2ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔
شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار
دوسری جانب پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی جس سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتےاقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی ، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالرہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق آخری اقتصادی جائزےکےبعدپاکستان کومزید1.1ارب ڈالرملیں گے۔