آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت انتخابات کے دوران سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس کی نشاندہی کی گئی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کے نام نہیں بتا سکتا۔
سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، آئی جی پنجاب کا بڑا بیان سامنے آ گیا
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے تاہم پنجاب میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔