سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس( ریٹائرڈ) مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مظاہر نقوی کو پہلے مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی۔
ذ رائع کے مطا بق سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے، رولز کے تحت بطور جج سپر یم کورٹ وہ بلٹ پروف گاڑی کی الاٹمنٹ کا استحقاق ( Entitlement) نہیں رکھتے تھے تاہم انہوں نے اس کیلئے وزارت داخلہ کو در خواست کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی جا ئے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے انہیں مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی۔
کابینہ ڈویژن نےرجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت داخلہ کی سفارش پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی تھی۔