نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبر تا دسمبر 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ممبرنیپرا رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی اور سسٹم کی مشکلات سے کتنا بوجھ پڑا؟ یہ سسٹم کب تک چلتا رہے گا، اس پرکیا پلان ہے یا ہم ایسے ہی بیچتے رہیں گے؟ جب سے پاکستان بنا ہے مسائل چل رہے ہیں،یہ حل کب تک ہوں گے؟
ممبرنیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ کیا اداروں کے پاس کوئی حل ہے، یہ مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ رواں ماہ بجلی کی ترسیل سے متعلق 3 بار مسئلہ ہوا، یا تو بتادیں کہ اس کا کوئی حل ہی نہیں ہے، بجلی کمپنیوں کی اووربلنگ کےمعاملے کو مارچ تک فائنل کردیں گے۔
دوران سماعت ممبر نیپرا مطہرنیاز رانا نے کہا کہ جوہری ایندھن کی ری فیولنگ سے ایٹمی بجلی کم پیدا کی گئی۔
اس دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 5 ارب روپے سے زائد کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگ لیں۔
نیپرا حکام نے واضح کیا کہ بجلی کمپنیاں فروری تک خراب میٹر تبدیل کردیں گی،
نیپرا نے بجلی 5روپے 62 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔