تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، کمشنرراولپنڈی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن میں بھی یہی تھا کہ آراوز بیوروکریسی کے بجائے عدلیہ سے ہوں، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار جیتے ہوئے تھے، فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔
آزاد امیدواروں کی شمولیت کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا بڑا اعلان
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں ، جیتنے والا کون تھا؟ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔