سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔
ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ
اعلامیے کے مطابق خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔
ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔