پاکستان مسلم لیگ ن نے مریم اورنگزیب کو رکُن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا، آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو وفاق کے بجائے پنجاب اسمبلی کا رُکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز این اے 119 سے دستبردار، پی پی 159 سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی
مریم اورنگزیب آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بطور رُکن حلف اٹھائیں گی۔ مریم اورنگزیب نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاونت کریں گی۔
خیال رہے کہ مریم اورنگزیب اس سے قبل 2 مرتبہ رکنِ قومی اسمبلی جبکہ 2 مرتبہ وفاقی وزیرِ اطلاعات رہ چکی ہیں۔