ویلیو گروپ چیئرمین میاں زاہد اسلام ٹیم ممبران کے ہمراہ شریک ہیں
اپنے موجودہ اور مستقبل کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
ڈی ایچ اے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، گوجرانوالہ ممبران سے ملاقات
لاہور( ویلیو نیوز)دبئی میں 3 روزہ بین الاقوامی پراپرٹی شو جاری ہے جہاں دنیا بھر سے اعلیٰ درجے کے سرمایہ کار اور پراپرٹی پروفیشنلز شریک ہیں ۔ مقامی اور بین الاقوامی غیر منقولہ جائیداد کی منڈیوں کے لئے مشرق وسطی کا یہ سب سے بڑا پراپرٹی سیلز پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان سے معروف بزنس مین اور ویلیو گروپ کے چیئرمین میاں زاہد اسلام اپنے سٹاف کے ہمراہ ایکسپو میں موجود ہیں اور مختلف پراپرٹی ٹائیکون سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسپو میں ویلیو گروپ کے جدید سہولیات سے ہم آہنگ پراجیکٹس کے بارے میں سرمایہ کاروں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدات اور یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ میاں زاہد اسلام نے شو کے پہلے روز ڈی ایچ اے لاہور، ڈی ایچ اے اسلام آباد، ڈی ایچ اے کوئٹہ، ڈی ایچ اے اسلام آباد، ڈی اےایچ اے ملتان، ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے ممبران سے ملاقات۔ میاں زاہد اسلام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کو موثر طریقے سے متعارف کروانے سے ہی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔