لوئر دیر اور لکی مروت میں مٹی کے تودوں تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گِر گیا، جس میں 4 افراد دب گئے، ریسکیو 1122 نے چاروں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب لکی مروت میں میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ بچے دب گئے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔