صدارتی انتخابات کے لیے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔
مریم نواز کا لاہور میں پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔
پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔