سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 50 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کی باہمی رضامندی سے دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کا 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے۔