صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے خون کا حساب لیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ شب میر علی شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور دہشتگردوں سے اپنے جوانوں کے بہائے گئے خون کا حساب لیں گے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان کےعوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔