قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد طویل علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔
20 سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کرنے والے سعید احمد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں بدھ کو دوپہر کے وقت اسپتال لے جایا گیا اور کچھ ہی دیر بعد اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سعید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم سعید احمد کے انتقال پر ان کے لواحقین اور عزیزوں سے تعزیت کرتے ہیں۔