مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت انتظامی اجلاس کے خلاف درخواست پر عدالت نے برہمی کا اظہار کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مزمل شبیر اختر نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلی ہیں۔
سابق وزیراعظم کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں، قائد ن لیگ انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے،نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔