اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔