وزیراعظم شہبازشریف چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات جاری ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تشویش کا اظہارکیا ہے،پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا تھا سپریم کورٹ پاکستان ججز کے خط کا فوری نوٹس لے۔