ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں ہونے کے باعث زرداری خاندان شریف خاندان پر بازی لے گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست پر صاحبزادی آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
دوسری طرف شریف خاندان کے وزیراعظم شہباز شریف ، نواز شریف، حمزہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی جبکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شریف خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔