وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے رشین فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے باہر کروکس سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انہیں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر بھیجے گئے مبارکبادی پیغام پر بھی شکریہ ادا کیا۔