وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انکی ریڈلائن ہے، ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، عوام ساتھ دے۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی صفائی، تعمیرو ترقی کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ شہر کی 2 لاکھ 22 ہزار اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ واٹر ٹینک اور سیور ماسٹر پلان طلب کیا گیا۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، بہاولنگر یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے ملزموں کو کڑی سزا دلوانے کا حکم اور نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ضلعی سطح ٹاسک فورس کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔