سندھ ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس کے دوران وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل کو وزارتِ داخلہ کے جواب کی کاپی فراہم کر دی گئی ،عدالت نے وفاقی وزارتِ داخلہ کے جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا۔