پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگرد واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دہشتگردوں ،ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان نہیں پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے۔ کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی۔
ملک کیلئے جان دینے والے بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، آئی ایس پی آر
یہ پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے، کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایاجائے، شہیدوں کی علامات کی تضحیک کی جائے، بانی کے گھر کو جلایا جائے، عوام اورفوج میں نفرت پیدا کی جائے یہ جو لوگ کرارہے ہیں اور کررہے ہیں ان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے، کسی بھی ملک میں ایسا ہو تو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اٹھتا ہے۔