کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی حکام کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین سعودی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔
آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف چوتھے روز بھی ہڑتال ، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت
افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی منصوبوں پر کام شروع کرنے جا رہی ہے، میری درخواست ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جب پاکستان کے دورے پر آئیں تو سندھ ضرور تشریف لائیں۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دعا گو ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
تقریب سے خطاب میں سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبد العزیز کاکہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کو پاکستان کے دیگر ائیرپورٹس تک بھی توسیع دی جائے گی۔