ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روز میں دوسری بار کمی کا امکان ہے، پیٹرول 13 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، ڈیزل کی فی لیٹر میں 8 سے 10 روپے کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کا تیل 9 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستاہونے کا امکان ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
آج رات کو عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،واضح رہے کہ یکم مئی کو پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی تھی،جس کے بعد پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت 288روپے 49پیسے ہے۔
ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی موجودہ قیمت 281روپے 96پیسے فی لیٹرہے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
دوسری جانب ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پی پی آئی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65932 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.9 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63480 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔