اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کر دیئے ، بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بموں سے حملہ کر دیا جس میں ریسکیو کارروائیوں میں شریک 2 اہلکار چل بسے۔
غزہ ، انخلاء کرنیوالوں اور پانی بھرنے کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، 86 شہید
ادھر امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ رفح میں پناہ گزین کے خیموں پر اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوا ہے۔ جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ جنگ مزید 7 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے برازیل نے احتجاجاً تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔