جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے، موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے کہ ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کوسپورٹ کرے گی۔
حافظ حمد اللہ نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے تو ہم نے خوش آمدید کہا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود بھی مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں۔