فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تاجر دوست ایپ میں 2 ماہ کے مختصر عرصے کے دوران 23 ہزار سے زائد تاجروں نے رجسٹریشن کروالی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ریٹیلرز کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے جاری مہم کے تحت ملک کے 6 بڑے شہروں میں تین جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروائی۔
ایف بی آر کے مطابق لاہور سے 7 ہزار 297 تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن کرائی جبکہ کراچی سے 5 ہزار 599 اور راولپنڈی سے 3 ہزار 67 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
وفاقی بجٹ کیلئے ایف بی آر کی2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 2 ہزار 153 اور پشاور سے 2 ہزار 37 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
کوئٹہ کی بات کی جائے تو 1 ہزار 317 اور دیگر شہروں سے 2 ہزار 27 تاجر رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔