سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر امریکا نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔