ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر ڈی ایس پی کلاچی اور ایس ایچ او ہتھالہ کی گاڑی کے قریب ہوا، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جنوبی وزیرستان میں گھر کے اندر دھماکا ، میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق
پولیس کے مطابق ٹانک روڈ پر فارم ہاؤس کے قریب نامعلم افراد نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے کے بعد فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، دھماکے اور فائرنگ سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ واقعہ پیش آیا ، دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یواسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔