وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع ، وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کو پھر شمولیت کی دعوت
وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے اسپتالوں کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی بھی شامل کی جائے جبکہ نرسنگ یونیورسٹی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز بھی قائم کئے جائیں۔
وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور شراکت داروں کی مدد سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔