اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے نئے ٹربیونل کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے ٹربیونل کو کام کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے ٹربیونل پرحکم امتناع جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ذاتی حیثیت میں بلالیا، عدالت نے لیگی رہنما کو 24 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، وکیل کے مطابق درخواست میں زبان توہین آمیز اور اسکینڈلائز کرنے کے کوشش تھی۔
عدالت نے کہا کہ ٹریبونل بدلنے کی درخواست پڑھ کر معلوم ہوتا ہے درخواست میں توہین آمیز زبان ہے۔