فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کر دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنیکا حکم
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔