پنجاب حکومت نے کرپٹ اور سفارش پر بھرتی ہونے والے سول افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں تعینات ہونے والے افسران اور دیگر سیاسی تعیناتیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردیں، مبینہ کرپٹ اور سفارش پر تعینات ہونے والے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم دے دیا ہے، ایسے افسران جو مبینہ رشوت دے کر اور سیاسی پشت پناہی رکھنے کے باعث تعینات ہوئے ان کو اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔
پنجاب میں افسران کی تعیناتی 4 رکنی حکومتی بورڈ کرے گا، بورڈ کی سربراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہوں گی، بورڈ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی شامل ہوں گے۔
رائٹ مین فار رائٹ جاب فارمولے کے تحت میرٹ اور قابلیت ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انٹرویو کے بعد تعیناتی کا فیصلہ ہوگا، پولیس اور سول انتظامی افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال سے متعلق بھی باقاعدہ طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔