پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کیا گیا ہے، انہیں آج اے ٹی سی لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔