پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا دعوت نامہ مودی کو موصول، شرکت نہیں کرینگے

بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں موصول ہوگیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ہاتھ ملا لیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ممکن ہے کہ بھارت کی طرف سے کوئی وزیر کانفرنس میں مودی کی نمائندگی کرنے کے لیے اسلام آباد جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا تھا۔ پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں