خیبرپختونخوا میں محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کی جیو گرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) میپنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ اوقاف کےانتظامی امور، مالی معاملات اور جائیدادوں کی لیزپالیسی پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ضعیف قرآنی نسخے محفوظ بنانے کے لیے قرآن محل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ قرآن محل اسلامی طرز تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہونا چاہیے، اس کے علاوہ صوبے بھر میں رحمۃاللعالمین کانفرنس منعقد کرنے کیلئے انتظامات کیے جائیں، جس کیلئے وزیر اعلیٰ نے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
ادھر اجلاس میں صوبے بھر میں اوقاف کی جائیدادوں کی جی آئی ایس میپنگ اور عدالتوں میں وقف جائیدادوں کے کیسز کی پیروی کیلئے لاء فرم ہائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
جی آئی ایس ایک ایسا سسٹم ہے جو ڈیٹا بیس کی مدد سے معلومات کا جائزہ لینے اور کسی بھی لوکیشن کی معلومات فراہم کرنے میں معاونت کرتا ہے۔