ملک کے مختلف علاقوں میں 3 دن بارش کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر بارش 50 سے 100 ملی میٹر اور اس سے زائد ہو سکتی ہے۔ جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کی وجہ سے ملک کے شہری علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دوچار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔