آئین ہار گیا بیگمات جیت گئیں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

عظمیٰ بخاری نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہار گیا اور بیگمات جیت گئیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ سوال یہ ہے ایک پارٹی کے لیے اتنا پیار کیوں ہے؟ لاڈلے کی محبت ہر چیز پر غالب آ جاتی ہے، وہ شخص ریلیف نہ بھی مانگے پھر بھی اس کو دیا جاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی متاثرہ فریق کو نہیں سنا گیا، جو کیس میں فریق نہیں تھا اس کو ریلیف دیا گیا، لوگ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کا فیصلہ ری ایکشنری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں