لیسکونے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکیج پرعملدرآمد کی تیاری کرلی

لیسکو نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ریلیف پیکج پرعملدرآمد کی تیاری کرلی۔

ترجمان لیسکو رائے مسعود نے سما سےخصوصی گفتگو میں کہا کہ جونہی وفاقی حکومت سےاحکامات ملیں گے ان پرعملدرآمد کر دیں گے،پروریٹا بیس سسٹم سے میٹر ریڈرکی مناپلی ختم ہوگئی،لیسکو میں اب کسی کی جرات نہیں کہ اوور بلنگ کرے، اب ہربل پرمیٹرریڈنگ کی تصویرڈیٹ کےساتھ پرنٹ کی جائےگی

انہوں نے مزید کہا پروریٹا بیس سسٹم سےسولہ ہزارصارفین کو فائدہ جبکہ صرف ایک فیصد پروٹیکٹڈ صارفین متاثر ہوئے،گرمیوں میں پروٹیکٹڈصارفین کم سردیوں میں بڑھ جاتےہیں،گرمی بڑھنے سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعدادکم ہوگئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں