پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبارکا تاریخی مثبت اختتام ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافے سے 81 ہزار 839 پر آ گیا۔100انڈیکس میں اعشاریہ 84 فیصد تک اضافےسےبند ہوا۔